بجٹ کی منظوری پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں،مسرت جمشید

بجٹ کی منظوری پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں،مسرت جمشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی اور صوبائی بجٹ منظور ہونے پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامساعد اور مشکل حالات میں پاکستان اور صوبہ پنجاب کے مالی سال 2020-21 کے بجٹ منظور کرنے پر ممبران قومی اسمبلی اور ممبران پنجاب اسمبلی تحسین کے مستحق ہیں،وفاقی اور صوبائی بجٹ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں،وفاقی بجٹ میں ملک کے ہر حصے اور طبقے کا خیال رکھا گیا ہے جو انصاف کا حقیقی آئینہ دار ہے۔پنجاب کے بجٹ میں تمام محکمہ جات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیال رکھا گیا ہے،جنوبی پنجاب کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

،جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ اور انتظامی عہدوں پر تعیناتیاں کر کے وہاں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو بھی پورا کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے اور اس کی منظور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ بجٹ پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کریں گے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -