جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا سید منورحسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا سید منورحسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ذمہ داران اراکین شوریٰ,شعبہ جات، ادارہ جات اور برادر تنظیمات سے منسلک افراد کی جانب سے سید منور حسن کی اہلیہ اور سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین محترمہ عائشہ منور کے ہمراہ آن لائن تعزیتی اجتماع کی صدارت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کی۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ منور حسن سراپادعوت و تنظیم اور اپنی ذات میں ایک جامع تربیتی ادارہ تھے وہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے۔اہلیہ منور حسن مرحوم عائشہ منور نے کہا کہ ہمارے لئے منور صاحب وہ مثالی زندگی چھوڑ کر گئے ہیں جس کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا قیام اور رب کی رضا کا حصول ہے۔سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کوثر فردوس،سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبیں، عطیہ نثار، ربیعہ طارق ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، منور حسن کی صاحبزادی فاطمہ حسن اور بہو فرح نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کوثر فردوس،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق،ثمینہ سعید،ڈاکٹر ذبیدہ جبیں زرافشاں فرحین،کلثوم رانجھا،عظمی عمران،عافیہ سرور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -