پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

  

لاہور(پ ر) پنجاب سول سیکرٹریٹ، ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے زیر اہتمام پنجاب سول سیکرٹریٹ میں زبردست احتجاج کیا گیا، ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ ملازمین نے وفاقی اورصوبائی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مطالبات منظور نہ کئے جانے کی صورت میں ہفتہ وار احتجاج کا اعلان کر دیا۔ احتجاجی جلسہ سے چوہدری محمد سلطان گجر، چیئرمین کوآرڈی نیشن کونسل، راجہ سہیل احمد، چوہدری شاہد محمود، صاحب خان، چوہدری غلام غوث، ندیم شفیق، بختیار احمد، سعید الرحمٰن، اشتیاق کمبوہ اور عبدالکریم اعوان نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -