عمران خان سیاست سے جلد مائنس ہونے والے ہیں،عظمیٰ بخاری

  عمران خان سیاست سے جلد مائنس ہونے والے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست سے جلد ”مائنس“ ہونے والے ہیں۔سیاسی بھگوڑے اور ضمیر فروش اپنی اپنی نئی جائے پناہ تلاش کرنے میں لگ گئے ہیں۔2023کیا 23دن عمران خان کو برداشت کرنا ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔کل تک جو نوازشریف کے ٹکروں پر پلتے تھے آج وہ نوازشریف کے نام پر اپنی سیاسی دکان چلا رہے ہیں۔سرور صاحب اب آپ کے قلعے کی دیواریں مضبوط نہیں رہیں۔

سرور صاحب ہمیں آپ جیسے عہدوں اور اقتدار کے لالچ میں پارٹیاں بدلنے والوں کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔سرور صاحب آپ اپوزیشن کی فکرچھوڑیں اور اپنی کرسی کی فکر کریں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل میں کہاریت اور کچی مٹی سے کھڑی عمارت پختہ اور مضبوط نہیں ہو سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -