ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری، 29دکانیں، 70گاڑیاں بند

          ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری، 29دکانیں، 70گاڑیاں بند

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا 1285 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 99 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 29 دکانوں کو سیل کیا گیا.انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر 70 گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 52 ہزار 200 روپیکے جرمانے عائد کئے گئے. ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 120 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور 15 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 09 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -