پنجاب کا عوام دوست بجٹ آج اکثریتی رائے سے منظور ہو گا،رانا شہباز

  پنجاب کا عوام دوست بجٹ آج اکثریتی رائے سے منظور ہو گا،رانا شہباز

  

لاہور(پ،ر)پنجا ب کا عوام دوست،ٹیکس فری بجٹ آج اکثریتی رائے سے منظور ہو جائے گا اپوزیشن کی تنقید برائے تنقید صرف جھوٹ کا پلندہ ہے ان خیالات کا اظہار رانا شہباز پارلیمانی سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے شیر افضل بٹ ترجمان گرینڈ الائنس پریس کلب لاہور سے ملاقات میں کیا،اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے چھٹکارا پانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں انقلابی اقدامات کئے،انشاء اللہ جولائی کے آخرتک کاروبار زندگی پوری طرح بحال ہو جائیں گے،صحافیوں کی بہبود کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت صوبہ کے بڑے شہروں میں نئی صحافی کالونی جلد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اور صحافی کالونی لاہور میں باقی ماندہ ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کا کام بھی ترجیحی بنیادوں پر کروائے گی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -