حکومت کو جتنا زیادہ وقت ملے گا اتنا ہی نقصان ہو گا،اشرف بھٹی

حکومت کو جتنا زیادہ وقت ملے گا اتنا ہی نقصان ہو گا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جتنی دیر پی ٹی آئی کی حکومت کو دی جائے گی ملک کا اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا اس لئے اس جماعت سے جتنی جلدی پاکستانیوں کی جان چھڑا لی جائے اتنا ہی اچھا ہو گا آج ان کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے پوری قوم اس بات سے پریشان ہے کہ کیا کوئی وفاقی وزیر بھی اپنی قومی ائر لائن کے بارے میں اس طرح کی بات کر سکتا ہے آج ان لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے جس کی ان کو سزا ملنی چاہئے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے ان سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے ایسا بیان دیکر کس کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے آج اس وفاقی وزیر کے بیان پر پاکستان کی دشمن قوتیں بڑی خوشی کااظہار کررہی ہے وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں پی ٹی آئی کے باضمیر کارکنوں کو اس ملک دشمن جماعت کو خیر باد کہہ دینا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -