لاک ڈاؤن،پنجاب ریونیو اتھارٹی محصولات کی وصولی میں سبقت لے گئی

لاک ڈاؤن،پنجاب ریونیو اتھارٹی محصولات کی وصولی میں سبقت لے گئی

  

لاہور(پ ر) پنجاب ریونیو اتھارٹی، مالی سال2019-2020کے دوران 105بلین روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف پر سبقت لے گیا اور سال کیاختتام پر107ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا۔ مالی سال2018-2019کے دوران جمع کردہ 94 ارب کے مقابلے میں، پی آر اے کی جانب سے ریونیو میں 14%ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔کورونا وائرس کے وبائی مرض اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے لاک ڈاؤن کے حالات کے باوجود بھی ریونیو میں اس حد تک اضافہ ایک شاندار کامیابی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 2019-20کے آخری سہ ماہی میں 20سے زائد خدمات پرسیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے صفرفیصد کر دیا گیا ہے۔ اپریل2020ء تا جون2020ء تک انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح بھی کم کر کے صفر فیصد کر دی گئی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ماخذ کے مطابق، خدمات کے شعبوں پر وبائی امراض کے تباہ کن اثرات کے پیش نظر، پی آر اے کی جانب سے محصولات کی وصولی کیلئے کسیانتہائی اقدامات کا سہارا نہیں لیا گیااور بغیر بینک منسلکات یا پیشگی ادائیگیوں کے ہدف سے آگے نکل گیا۔ 

مزید :

کامرس -