جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے،اویس لغاری

جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے،اویس لغاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر ردعمل میں کہاجنوبی پنجاب کے عوام سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔بزدار صاحب جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے۔بزدار صاحب آپ کے لیڈر نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ الگ صوبے کا وعدہ کیا تھا۔جن کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ چاہیے تھا ان کو آپ کے لیڈر نے لندن فرار کروادیا ہے۔

 جنوبی پنجاب محاذ کا چیئرمین چینی سکینڈل میں 100ارب کا ڈاکہ ڈال کر روپوش ہو گیا ہے۔چینی چور اور آٹا چور آج جنوبی پنجاب صوبے سے منحرف ہو گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام اپنا الگ صوبہ چاہیے۔تحریک انصاف جھوٹ،فریب،اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام ہے۔جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے برابر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -