سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے،عمرکسانہ

سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے،عمرکسانہ

  

سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے،عمرکسانہ

لاہور(سٹی رپورٹر) سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ راوی لنک روڈ لاہور کے سٹینڈ ٹھیکیدارعمر کسانہ گجر کا کہنا تھا کہ ہم سبزی منڈی کے تاجروں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،سبزی و پھل منڈی کے تاجروں اور آڑھتیوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

چیف لیسکو کی آن لائن کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات

لاہور(پ ر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی آن لائن شکایات سْنیں۔آپریشن ڈائریکٹر پرویز اقبال، جنرل منیجر ٹیکنیکل معین الدین، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب،کسٹمر سروسز ڈ ا ئریکٹر چوہدری بشیر،چیف انجینئر اواینڈایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار، چیف انجینئر پلاننگ سردار ایمینوئیل، جبکہ نادرن سرکل، سینٹرل سرکل، ایسٹرن سرکل اور ساوتھ سرکل کے سپرٹینڈنگ انجینئرز بھی چیف لیسکو کے ہمراہ موجود تھے۔ مختلف نوعیت کی 120 شکایات موصول ہوئیں، چیف ایگزیکٹو نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کی گئیں

پٹرول مہنگا ہونے سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،ملک خالد

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اس گھمبیر صورت حال سے شدید پریشان ہیں۔ کاروباری حضرات پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے کرائے بھی بڑھے ہیں جس سے اخراجا ت میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں۔

معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجر دوست اقدامات ناگزیر ہیں

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے سازگار معاشی حالات اور تاجر دوست حکومتی اقدامات کا ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔ مہنگائی کا اٹھتا ہوا طوفان غریب عوام کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ حکومت کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ سمال ٹریڈنگ کیلئے بھی آسانیاں پیدا کرے۔ موذی وبا کے حالات میں تاجر بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔

، حکومت تاجروں کو خصوصی ریلیف دے۔

پٹرول بم نے حکومتی دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا،میاں اویس

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق یو سی چیئرمین میاں اویس نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے ژ کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد حکومت کے دعوؤں کا پردہ فاش ہو گیا ۔دو سالوں میں حکومت نے عوام کو صرف خون کے آنسو رلایا ہے۔آٹا،چینی بحران کے بعد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام رہی ہے بہت جلد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے اور عوام جلد ہی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے نظر آئیں گے۔

بچوں کا تعلیمی ریکارڈ بچانے پر چیئرمین پیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مزمل اقبال

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی عہدیداران PSAمزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، اجمل اشفاق، سید علی عمران جعفری، محمد صادق صدیقی، محمد اسحاق، امتیاز شاہین، احسان اللہ چنیوٹی، چوہدری ندیم، چوہدری خالد کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ کہ انہوں نے رات کی تاریکی میں پیف آفس میں لاکھوں بچوں کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ٹمپرنگ کرنے سے بچالیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی گئی کہ اس واقع میں ملوث ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروائی جائے

انسداد ڈینگی مہم جاری رکھی جائے،صفدر حسین ورک

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا. انہوں نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 05 سرور روڈ لاہور کینٹ کا دورہ کیا گیا اور ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور حاضری اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا.

انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مون سون شجر کاری مہم ہر صورت کامیاب بنائیں گے،طارق بسرا

لاہور(پ ر) پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا مون سون شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کی صدارت میں ہوا انہوں نے تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کو 24 گھنٹے میں مون سون شجرکاری کی تیاریوں کی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے نے تمام نرسریوں میں نئے پودوں کی کاشت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی پی ایچ اے نے شجرکاری میں لگائے جانے والے نئے پھولوں اور پودوں کی جگہ اور تعداد کی رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایچ اے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اپنے زونز میں مؤثر انتظامات اور عوامی اشتراک سے مون سون شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں گے اور دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں زیادہ ٹائم گزاریں۔

جنوبی پنجاب کیلئے اعلیٰ افسران کا تقرر خوش آئند ہے،نعمان لنگڑیال

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے افسران کے باقاعدہ تقرر پر جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام انتخابات کے موقع پر کیا گیا ایک اور بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثما ن بزدار جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ سابقہ حکمرانوں کے کئی دہائیوں سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے عملی پیشرفت کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جنوبی پنجاب کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے عہدے کے افسران کے تقرر سے جنوبی پنجاب کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہاں کے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد زمان اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کا شمار انتہائی محنتی او رایماندار افسران میں ہوتا ہے۔

اور ان کی تعیناتی سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے کئی سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اب وسطی اور اپر پنجاب کے سیاستدانوں کو تخت لاہور کا طعنہ بھی نہیں ملے گا اور صوبے کی عوام میں اتحاد اور یگانگت پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنا ثابت کرتا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے پر عزم ہے اور سابقہ حکمرانوں کی طرح دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ اب جنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ کہیں اور خرچ نہیں ہو سکے گا۔

جوہر ٹاؤن کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے: طلعت غوری

لاہور(انٹرویو: دیبا مرزا : تصا ویر ندیم احمد) سوشل ویلفیئر سو سا ئٹی جو ہر ٹاؤن کے صدر طلعت غوری نے کہا ہے کہ (اے)بلاک جو ہر ٹاؤن کے مکینوں کے مسائل کو ان کے دروازے پے حل کر نا ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے لیکن بدقسمتی سے اب سو سا ئٹی کے کچھ شر پسند عنا صر سوسا ئٹی کا ما حو ل خراب کر نے پر تلے ہو ئے ہیں۔میرا یہ دعویٰ ہے کہ جب سے میں صدر ہو ں آج تک ہمارے علاقہ میں کرائم ریٹ زیرو رہا ہے جس کی وجہ میرا دن رات سوسا ئٹی کے لو گو ں سے را بطہ، سو سا ئٹی کے ہر گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ گارڈز کی تعیناتی ہے۔سو سا ئٹی میں سڑکو ں کی تعمیر سے لے کر 1997میں ذا تی کا وش سے سو ئی گیس کا بھی افتتا ح کروایا ہے اور مکینوں کے خوشی غمی میں شریک ہو نے کے ساتھ ساتھ نوجوا نو ں کے بھی کرکٹ میچز کا انعقاد کروا یا ہے ان خیلا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز روزنا مہ ”پا کستان“ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ میرے اندرکوٹ کوٹ کر بھرا ہے بحثیت صدر سو سا ئٹی کی فلا ح وبہبو د کے لئے بھی بے شما ر انقلا بی اقدا ما ت کئے جن میں علا قہ کی صفا ئی کے ساتھ سیکو رٹی کو ہا ئی پرو فا ئل بنا یا ۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کام کو ترجیح دی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ لو گ مجھ پر اعتما د کر تے ہیں۔لیکن اب افسوس کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ شاید آنے والے دنو ں میں سو سا ئٹی کے ہی چند ایسے شر پسند لو گ یہا ں کے ما حول کو خراب کر نے کی کو شش کر یں گے۔انہو ں نے کہا کہ اس حوالے سے میں اب تک تما م اعلی پو لیس حکام اور متعلقہ تھا نہ ٹا ؤن شپ کے ڈی ایس پی، آئی جی پنجا ب اور دیگر تما م اہم جہگو ں پر درخواستیں دے چکا ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ میری اعلیٰ پو لیس احکام سے گزارش ہے کہ اپنے اندر مو جود کا لی بھیڑوں کا صفا یا کرے جنہو ں نے شرفا کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

پولیس او ر میڈیا کے مابین پیشہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیمینار

لاہور(سٹی رپورٹر)پولیس کو دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور جدید دور کے میڈیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے نظام میں مزید بہتری لانا ہو گی تاکہ عام عوام کی نظر میں پولیس کے بہتر تاثر قائم ہو سکے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ پولیس اور میڈیا کے مابین مزید بہتر پیشہ ورانہ ہم آہنگی ہو ان خیالات کا اظہارسول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور مقامی اخبار، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیاکے نمائندوں نے لاہور میں 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینارمیں کیا۔ واضح رہے کہ ملک گیر جامع پروگرام 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے ذیلی پروگرام 'پولیس میڈیا ساتھ ساتھ'کے تحت یہ ساتواں سیمینار منعقد کیا گیا جس کا اہتمام معروف کمیونیکیشنز کمپنی کمیونیکینشز ریسرچ سٹریٹجیزنے کیا، میزبانی کے فرائض معروف کمیونیکیشنسٹ ظفر اللہ نے انجام دیے۔

۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس، میڈیا اور سول سوسائٹی کے مابین ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے اور ساتھ ہی مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے بہتر پولیسنگ کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کی جائیں۔

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے،بیرسٹر علی ظفر

لاہور(پ ر)بیرسٹر سید علی ظفر نے عدالت عظمیٰ کے حاضر سروس معزز جج کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں اور سرگوشیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے باعث عدالتوں، عدالتی نظام اور آئین پاکستان کے وقار میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مختصر فیصلہ بہت سارے لوگوں کیلئے واضح نہیں تھا ان کے مطابق اعلیٰ عدالت کے جج سے متعلق کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی عمومی طور پر ان کے ہم منصب جج کو میڈیا کو ملوث کئے بغیر خاموشی سے کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز بنچ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد از جلدجاری کیا جائے تا کہ ہر قسم کی قیاس آرائیوں اور سرگوشیوں کو ختم کیا جاسکے جو کہ نہ صرف اس کیس کو مجروح کررہی ہیں بلکہ عدالتوں کے عزت ووقارکو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔

6پناہ گاہو ں میں مجموعی طور پر 130افراد نے قیام کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے6 پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی کل کی رپورٹ جاری کر دی ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مجموعی طور پر 130افراد نے قیام کیا اور 245 افراد نے ناشتہ کیا اور 265 افراد نے رات کا کھانا کھایا. تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 39، سبزی منڈی پناہ گاہ میں 24، ریلوے اسٹیشن 20، لاری اڈہ 21افراد نے قیام کیا۔

، ٹھوکر نیاز بیگ میں 26 افراد نے قیام کیا. بھاٹی گیٹ میں 55، سبزی منڈی میں 35، ریلوے اسٹیشن 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 50، اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے ناشتہ کیا. بھاٹی گیٹ میں 60، سبزی منڈی میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 60 اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے رات کا کھانا کھایا. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

سبزی منڈیوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا،ملک سوہنی،صدام اطہر

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان ایگریکلچر پروڈیو س ٹریڈرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک سوہنی اور سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان کی قیادت میں آڑھتیوں کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیر ا علی خصوصی گرانٹ کے تحت پشاور اور ڈی آئی خان کی فروٹ و سبزی منڈیوں میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا جائے گا۔ وزیر اعلی فروٹ و سبزی کی تجارت میں تمام رکاوٹیں ختم کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر ملک سوہنی کی صدارت میں آڑھتیوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

اور تاجران کی سیکورٹی کے اقدامات کرتے رہیں گے۔

گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،12افراد گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی، ڈی سی دانش نے کہا کہ 340 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا.انہوں نے کہا کہ 12 افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید فیلڈ میں موجود ہے.مانگا منڈی مین بازار میں شکایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا. عارضی طور پر قائم تجاوزات کو فوری ہٹا دیا گیا۔

.سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگرسامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔

.انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -