مون سون شجر کاری مہم ہر صورت کامیاب بنائیں گے،طارق بسرا

مون سون شجر کاری مہم ہر صورت کامیاب بنائیں گے،طارق بسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(پ ر) پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا مون سون شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کی صدارت میں ہوا انہوں نے تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کو 24 گھنٹے میں مون سون شجرکاری کی تیاریوں کی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے نے تمام نرسریوں میں نئے پودوں کی کاشت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی پی ایچ اے نے شجرکاری میں لگائے جانے والے نئے پھولوں اور پودوں کی جگہ اور تعداد کی رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایچ اے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اپنے زونز میں مؤثر انتظامات اور عوامی اشتراک سے مون سون شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں گے اور دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں زیادہ ٹائم گزاریں۔