پولیس او ر میڈیا کے مابین پیشہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیمینار
لاہور(سٹی رپورٹر)پولیس کو دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور جدید دور کے میڈیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے نظام میں مزید بہتری لانا ہو گی تاکہ عام عوام کی نظر میں پولیس کے بہتر تاثر قائم ہو سکے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ پولیس اور میڈیا کے مابین مزید بہتر پیشہ ورانہ ہم آہنگی ہو ان خیالات کا اظہارسول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور مقامی اخبار، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیاکے نمائندوں نے لاہور میں 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینارمیں کیا۔ واضح رہے کہ ملک گیر جامع پروگرام 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے ذیلی پروگرام 'پولیس میڈیا ساتھ ساتھ'کے تحت یہ ساتواں سیمینار منعقد کیا گیا جس کا اہتمام معروف کمیونیکیشنز کمپنی کمیونیکینشز ریسرچ سٹریٹجیزنے کیا، میزبانی کے فرائض معروف کمیونیکیشنسٹ ظفر اللہ نے انجام دیے۔
۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس، میڈیا اور سول سوسائٹی کے مابین ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے اور ساتھ ہی مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے بہتر پولیسنگ کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کی جائیں