قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے،بیرسٹر علی ظفر

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے،بیرسٹر علی ظفر

  

۔

لاہور(پ ر)بیرسٹر سید علی ظفر نے عدالت عظمیٰ کے حاضر سروس معزز جج کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں اور سرگوشیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے باعث عدالتوں، عدالتی نظام اور آئین پاکستان کے وقار میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مختصر فیصلہ بہت سارے لوگوں کیلئے واضح نہیں تھا ان کے مطابق اعلیٰ عدالت کے جج سے متعلق کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی عمومی طور پر ان کے ہم منصب جج کو میڈیا کو ملوث کئے بغیر خاموشی سے کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز بنچ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد از جلدجاری کیا جائے تا کہ ہر قسم کی قیاس آرائیوں اور سرگوشیوں کو ختم کیا جاسکے جو کہ نہ صرف اس کیس کو مجروح کررہی ہیں بلکہ عدالتوں کے عزت ووقارکو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -