گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی، فاسٹ باؤلر کو مشکلات درپیش ہونگی: رمیز راجہ 

گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی، فاسٹ باؤلر کو مشکلات درپیش ہونگی: رمیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلاش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر بابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا، اسے وکٹ گرانے اور اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں دشواریاں پیش ائیں گی، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے، بولنگ شعبے میں حارث رؤف کا انتخاب بہترین ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ  آرڈرز کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
 کیوں کہ وہ غیرتجربہ کار ہیں، اور حریف ٹیم کے بولرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔رمیز راجہ نے اظہر علی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔