ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کر رہی ہے: علی شان 

ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کر رہی ہے: علی شان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی علی شان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود جس طرح سے ہم گھروں میں پریکٹس میں مصروف ہیں امید ہے کہ کھیل میں واپسی کے بعد ہمیں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ ہاکی کے نامور کھلاڑی ہمیں لیکچرز دے رہے ہیں اور اس کا ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے امید ہے کہ جلد ہی ہاکی کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوجائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں وباء نے کھیلوں کو بہت زیادہ نقصا ن پہنچایا ہے اور اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے علی شان نے کہا کہ گھر پر فٹنس پر مکمل توجہ دے رہا ہوں پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کومنظر عام پر لانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن جس طرح سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور انگلینڈ میں ہونے والی سیریز سے کرکٹ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم کے سب کھلاڑی اس سیریز میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔