ٹاؤن شپ، ذاتی رنجش پر سوتیلے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

ٹاؤن شپ، ذاتی رنجش پر سوتیلے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ سوتیلے بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے رہائشی عمران نے ذاتی رنجش پر اپنے سوتیلے بھائی سیلم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق مقتول کے والد رشید نے دو شادیاں کی ہوئی تھی مقتول قتل کے مقدمے میں نامزد تھا دونوں بھائیوں میں ذاتی رنجش چلی آرہی تھی جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -