ایس پی اقبال ٹاؤن نے چائنیز قونصلیٹ اور تھانوں کا دورہ

ایس پی اقبال ٹاؤن نے چائنیز قونصلیٹ اور تھانوں کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سکیورٹی صورتحال کے مدنظر ایس پی اقبال ٹاؤن نے چائنیز قونصلیٹ اور تھانوں کا دورہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن(ر) محمداجمل نے ڈویڑن کے دورہ کے دوران چائینیز قونصلیٹ مسلم ٹاون کی ڈیوٹی چیکنگ کی اور سخت سکیورٹی کے بارے میں بریف کیا۔ بعدازاں ایس پی اقبال ٹاون نے تھانہ سمن آباد کا دورہ کرکے فرنٹ ڈیسک،محرر ریکارڈ اورحوالات کا جائزہ لیا۔

ایس پی اقبال ٹاون محمد اجمل کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہیں ہیں۔بلیک پیپر اور ریوالونگ لائٹس کے خلاف بھی کاروائیاں جاری قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -