سول لائنز ڈویژن سے130گرفتار

سول لائنز ڈویژن سے130گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث130ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کے قبضہ سے 70ہزارروپے سے زائدمالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے07 پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے20ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 04کلو گرام سے زائد چرس اور90 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران36 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی52 ہزارروپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب21اشتہاری وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر43ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -