ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی دیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی دیگر قیمتی سامان سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے طارق کے گھر سے 5 لاکھ65ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان, ڈیفنس اے میں ڈاکووں نے افتخار کے گھر سے 4لاکھ30ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ لوہر مال میں ڈاکووں نے منصور زیدی کے گھر گھس کر3لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.جنونی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے اطہر کے گھر سے 1لاکھ 50ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سول لائن میں ڈاکووں نے ارشد کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ہنجروال میں ڈاکووں نے احتشام سے95ہزار کی نقدی اور دیگر سامان, گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے کامران سے 30 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،نولکھا کے علاقہ میں ڈاکووں نے رشید سے25 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ نصیر آباد اور نواں کوٹ سے گاڑیاں اور مزنگ۔مصطفی آباد اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -