میکلوڈ گنج، 3 ڈاکو گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج

میکلوڈ گنج، 3 ڈاکو گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج

  

میکلوڈگنج(نامہ نگار)اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے تین خطرناک ڈکیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج انسپکٹر چوہدری ندیم کی سربراہی میں اے ایس آئی محمدریاض قدیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں شامل تین خطرناک ڈکیت محمد نعیم ولد یونس قوم کھوکھر،محمد زبیر ولدظہور احمد قوم آرائیں اور محمد صفدر قوم سکنائے منچن آباد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے ہیں ملزمان مذکورہ نے چند روز قبل بھی میکلوڈگنج میں دوران واردات ملزمان نے مذاحمت پر محمد عباس ولد فیض احمد سکنہ رتیکا میکلوڈگنج کو فائرنگ کر کے شدید کر دیا تھا،ڈی پی او بہاولنگر عبدل قدوس بیگ نے ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج انسپکٹر چوہدری ندیم اقبال نے اے ایس آئی محمد ریاض قدیر اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -