ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ، ایس پی راشد ہدایت کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ، ایس پی راشد ہدایت کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس پی راشد ہدایت کے اعزاز میں ریجن آفس میں الوداعی پارٹی منعقد ہوئی۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا۔کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ،ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف، ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن عبدالقیوم گوندل کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیزکے سربراہ،سی ٹی او محمد آصف صدیق،ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد اور ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ ایک فرض شناس، ایماندار اور منجھے ہوئے پولیس آفیسر ہیں۔ ایس پی راشد ہدایت نے افسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس پی راشد ہدایت کو یادگاری شیلڈ اور سوینئرز پیش کیے۔تمام افسران نے ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس پی راشد ہدایت کو ڈھیرؤں تمناؤں اوردعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

مزید :

علاقائی -