گجرات،قتل کا اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
گجرات (بیورورپورٹ) تھانہ ککرالی پولیس نے مقدمہ قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر لیاقت حسین اور ان کی ٹیم نے مقدمہ قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم سال 2004میں قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے ٹریس کرکے پولیس نے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کرلیا ملزم اشتہاری آزاد ولد محمد الیاس ساکن سائیں کالا سے تحقیقات جاری ہیں۔