نشتر کالونی، ایک ہفتے بعد بھی مغوی بازیاب نہ ہوسکا

نشتر کالونی، ایک ہفتے بعد بھی مغوی بازیاب نہ ہوسکا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس ایک ہفتہ سے زید عرصہ گزر جانے کے باوجود 22سالہ مغوی کو برآمد نہ کر سکی بتا یا گیا ہے تھانہ نشترکانی کے علاقہ آشیانہ روڈ میو کالونی بنک سٹاپ کا رہاہشی 22سالہ شکیل احمد دس روز قبل سودا سلف لینے کیلے بازار گیا جب واپسی نہ آیا تو اہل خانہ نے دوستوں عزیز و اوقارب کے ہاں تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چلا تو قانونی کاروائی کیلے مقامی تھانے درخواست دے دی پو لیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال مغوی کو برآمد کرنے میں ناکام رہی ورثاء نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ مغوی کو فوری طور پر تلاش کر برآمد کیا جائے جبکہ پولیس کے مطابق مختلف زاویوں سے تفشیش کر رہے ہیں بہت جلد مغوی کو بازیاب کروا لیں گے۔

مزید :

علاقائی -