فیروز والہ، ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،6 افراد زخمی
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان محمد صابر موقع پر ہلاک ہو گیا لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا شاہدرہ کے قریب گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔