حافظ آباد،ڈکیتی و چور ی کی وارداتیں

حافظ آباد،ڈکیتی و چور ی کی وارداتیں

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دیہاتی مستنصر ولد ریاست اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر آرہے تھے کہ جوریاں کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر ایک موبائل فون اور نقدی 20ہزار چھین لی۔ سیلز مین ضیغم عباس ولد محمد خان چدھڑ ڈالہ پر مشروب کی بوتلیں لیجارہا تھا کہ کسیسے کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر61ہزار روپے لوٹ لئے۔سادات کالونی کے رہائشی اصغر علی کے گھر سے چور رات کی تاریکی میں ایک لاکھ 70ہزارروپے نقدی اور لاکھوں کے طلائی زیورات چراکر رفو چکر ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -