مختلف یونٹس میں تعینات پولیس جوانوں کو ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم

مختلف یونٹس میں تعینات پولیس جوانوں کو ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی پولیس لائنز سے حفاظتی ماسک اور سینٹائزر تقسیم کئے گئے۔حفاظتی سامان تمام ڈویڑن، موبائل سکواڈ، ایلیٹ فورس اور فلائنگ سکواڈ، ڈی آئی جی آپریشنز آفس، اینٹی رائٹ فورس،ایس ایس یو، ڈولفِن اور پی آر یو فورس میں تقسیم کیا گیا۔تمام یونٹس میں 13600 حفاظتی ماسک جبکہ 1670 ہینڈ سینٹائزر تقسیم کیے گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 01 لاکھ 63 ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،13 ہزار سے زائد سینیٹائزرز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔۔ 06 ہزار 8 سو پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کِٹس،04 ہزار رین سیفٹی سوٹس تقسیم کئے گئے۔

جوانوں کو01لاکھ 60ہزار جوڑی گلوز اور 11 سو حفاظتی عینکیں بھی دی گئیں۔ حفظان صحت کے لئے35ہزار 631 صابن بھی تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران و جوان دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

مزید :

علاقائی -