ساہیوال، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    ساہیوال، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

ساہیوال ( بیورو رپورٹ) سٹی سر کل ساہیوال میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے سر کل میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ور ناجائز اسلحہ بر آمد کیا جا چکا ہے یہ بات ڈ ی ایس پی سٹی سر کل ملک داؤد نے بتائی انہوں نے بتایا ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور کی ہدایت پر سٹی سر کل ساہیوال میں کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی رانا آصف سرور، سب انسپکٹر مدثر غفارخا ن کی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے محلہ نور پارک سے جوا پرچی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 کس ملزمان کو گرفتار کیا اسکے علاوہ تاش اور جوا پر لگی رقم برآمد کر لی اس کے علاوہ تھانہ فرید ٹاؤن،تھانہ فتح شیر کے علاقوں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ان علاقوں میں بھی منشیات کا قلع قمع کیا جائے گا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -