فیروزوالہ اور سانگلہ ہل میں 2 افراد قتل، مقدمات درج

  فیروزوالہ اور سانگلہ ہل میں 2 افراد قتل، مقدمات درج

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) نواحی گاؤں مبارک پورہ کلاں میں سابقہ دشمنی کی بناء پر دو سگے بھائیوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے اپنے مخالف زمیندار محمد رفیق کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر43کوٹلہ کلاں میں 4مسلح افراد نے اپنے ڈیرے پر لیٹے زمیندار خان محمد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے،تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔

مزید :

علاقائی -