اوکاڑہ، اشتہاریوں کو پناہ دینے والے4ملزمان گرفتار، مقدمات درج

اوکاڑہ، اشتہاریوں کو پناہ دینے والے4ملزمان گرفتار، مقدمات درج

  

اوکاڑہ(نامہ نگار) پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیئے خصوصی مہم شروع کررکھی ہے پولیس تھانہ گوگیرہ نے بہادر نگرفارم میں اشتہاری محسن عرف محسنی کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا تواشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم شیر خاں ساجد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا،پولیس نے چک نمبر38جی ڈی اوکاڑہ میں اشتہاری ریاست علی ملزم خالد محمود ولد جہانگیر نے پناہ دے رکھی تھی جس نے پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرارکرادیا، پولیس تھانہ گوگیرہ نے چک نمبر36اے جی ڈی میں اشتہاری لیاقت علی کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا تو اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم انور علی ولدسعید احمد نے اشتہاری کو فرار کرادیا جب کہ پولیس تھانہ دیپالپور نے چک نمبر4/Dمیں اشتہاری رفعت القمر عرف محمد سلیم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا انہیں فرار کرانے میں مدد فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیاَ

جن کیخلاف مقدمات درج کرلیئے گئے۔

مزید :

علاقائی -