فیروز والہ، بجلی کی تاریں گھروں پر گرنے سے 3 بچے جھلس کر زخمی، ساامان خاکستر

  فیروز والہ، بجلی کی تاریں گھروں پر گرنے سے 3 بچے جھلس کر زخمی، ساامان خاکستر

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گھروں کے اوپر گرنے سے آگ لگ گئی، تین کمسن بچے جھلس کر زخمی جبکہ گھروں میں پڑا سامان جل گیا۔متاثر کا واپڈا کے خلاف احتجاج، غفلت برتنے والے واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ منوں آباد کے ایریا میں مکانوں کی چھتوں کے اوپر سے 11ہزار کے وی کی تاریں تین گھروں پر ٹوٹ کر آ گریں۔ جس کے نتیجہ میں کھیلتے ہوئے بچے عثمان، سلطان اور عمر اشتیاق شامل جھلس کرشدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -