شیخوپورہ:خاوند کو قتل کرنے والی خاتون کا ساتھی بھی گرفتار

    شیخوپورہ:خاوند کو قتل کرنے والی خاتون کا ساتھی بھی گرفتار

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)خانقاہ ڈوگراں پولیس کی بڑی کارروائی، مسرت بی بی نے آشنا سے ملکر اپنے خاوند کو قتل کروایا تھا،پولیس نے پانچ ماہ بعد ملزم یونس رحمانی کو گرفتار کر لیا،آلہ قتل برآمد۔ملزم نے بھاکہ بھٹیاں کی رہائشی مسرت بی بی سے ملکر اس کے خاوند محمد بوٹا کو انٹر چینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،پولیس نے شک گزرنے پر بیوی مسرت کو گرفتار کر لیا مگر اسکا آشنا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قاتل یونس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینے کی کو شش کی اور عرصہ درازسیروپوش تھا۔

،میری ٹیم کی انتھک محنت سے ملزم نا صرف گرفتار ہو ابلکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،چالان کو مکمل کرنیکے بعد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -