فیکٹری ایریا، پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی

  فیکٹری ایریا، پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا میں آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 18 سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں بڑے بھائی کی جانب سے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی۔متوفی شہریار اور اس کے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔ شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کے شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا تھا،بارہا منع کیا جس پر طیش میں آکر یہ سنگین قدم اٹھایا، تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک نوٹ ملا جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اس کے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی اور کسی لڑکی کو لائیو کال پر خودکشی بھی دکھائی۔پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے متوفی شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -