ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈماڈل ٹاؤن نے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم 64 نے کوٹ لکھپت کے علاقے شنگھائی پل کے قریب موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے درجنوں چابیاں برآمد کر لی۔ ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم شہری کی موٹرسا ئیکل چوری کر رہا تھا،ملزم گھروں کے باہر، مارکیٹوں سے اَن پارک موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔ملزم کے خلاف پہلے سے بھی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن ٹیم نے فوٹیج کی مدد سے ملزم ثمر کو گرفتار کیا، تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -