لیاقت آباد، اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگے خاتون سمیت 2قریبی رشتہ دار گرفتار

لیاقت آباد، اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگے خاتون سمیت 2قریبی رشتہ دار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر،خبر نگار) لیاقت آباد انوسٹی گیشن پولیس نے 2ہفتے قبل ہونے والی بچے کے قتل کی واردات میں ملوث3ملزمان سگا خالوعبدالقیوم اور قریبی رشتہ دار طیب اور سلمان گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالقیوم نے2مرلے کا گھر ہتھیانے کے لئے اپنی سالی کے بیٹے کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور لالچ دے کر اپنے دوقریبی رشتہ دار ساتھیوں طیب اور سلمان کو بھی ساتھ ملا لیا۔مقتول نبیل کا والد مالی اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور بچے دن بھر گھر میں اکیلے ہوتے تھے۔ وقوعہ کے روز ملزمان طوطے خریدنے کے بہانے مقتول نبیل کے گھر آئے اوراس کی 8 سالہ بہن نور فاطمہ کو چیز لینے باہر بھیج دیا اور بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھرمیں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ملزم عبدالقیوم چالاکی سے خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا اورپولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتا رہا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری، پسٹل اور مسروقہ 2لاکھ روپے نقدی،چیک بک،پاسپورٹ، شناختی کارڈ و پیچ کس برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -