وزیر آباد، پتنگ بازی کرتے کمسن بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
وزیرآباد(نا مہ نگار) پتنگ بازی کرتے ہوئے کمسن بچہ چھت سے گر کر جاں بحق۔محلہ شیرو کا رہائشی سلیمان اپنے بھانجے 12سالہ علی شان کے ہمراہ گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اچانک چھت سے نیچے گر گیا جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی خاطر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔