شیرگڑھ، ڈیفالٹرز کاواپڈا ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

شیرگڑھ، ڈیفالٹرز کاواپڈا ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

  

شیر گڑھ (نامہ نگار) واپڈا کے اعلیٰ حکام نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے سرکاری رقم کی ریکوری کا ٹارگٹ دیکر ملازمین محمد ارشد،طارق محمود،سلیم اقبال،محمد فیصل،اور سید علی امام شاہ پر مشتمل ٹیم ذکریا ٹاؤن بھیجی جہاں پر محکمہ کا بھاری اماؤنٹ کا ڈیفالٹر صابر علی ولد برکت علی جھجھ جو ریکوری کے تقاضا پر سیخ پاء ہو گیا اور اپنے5 نامعلوم مسلح آتشین اسلحہ و ڈنڈے سوٹے ساتھی منگوا لئے جنھوں نے ہمشورہ ہو کر ٹیم پر حملہ کردیا جس سے ملازمین زخمی ہو گئے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کے موبائل فون بھی توڑ دئیے سید اظہر علیشاہ ایس ڈی او سٹی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہل علاقہ نے واپڈا ٹیم پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب اختیار ڈیفالٹر مافیا سے ریکوری کیلئے ملازمین کو تحفظ بھی فراہم کریں۔

مزید :

علاقائی -