بہاولنگر، پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

بہاولنگر، پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

  

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین، لڑکی کا خاوند ہی قاتل نکلا ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد، مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رفیع گارڈن کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک لڑکی کو قتل کر دیا تھا،جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او قدوس بیگ نے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر تے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے مقتولہ کے خاوند محمد اعجاز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔واردات میں زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -