پاکپتن، تھانہ سٹی عارفوالاپولیس کا فیکٹری پر چھاپہ‘4ملزمان گرفتار

پاکپتن، تھانہ سٹی عارفوالاپولیس کا فیکٹری پر چھاپہ‘4ملزمان گرفتار

  

پاکپتن (نمائندہ پاکستان) تھانہ سٹی عارفوالا پولیس کا محکمہ فوڈ اتھارٹی کے  ہمراہ علاقہ تھانہ سٹی میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، 17 ڈرم جعلی دودھ برآمد کر لیا پولیس کو اطلاع ملی کہ بورے والا روڈ پر چک 67 ای بی کے قریب جعلی اور ناقص دودھ تیار کیا جا رہا ہے، جس پر پولیس اور محکمہ اٹھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک محمد احمد سکنہ چک 33 ای بی سمیت 4افراد کو گرفتار کر کے وہاں سے 1700 لٹر جعلی دودھ غیر معیاری گھی کے درجنوں ٹین اور جعلی دودھ بنانے والا کیمیکل برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے کاروائی شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -