وزیر آبادبیوی کو پھندا دیکر قتل کرنے والا خاوند گرفتار
وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی) خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل،گلے میں پھندا د یکر مارڈالا،ملزم گرفتار۔موضع روڈالہ چیمہ کے رہائشی وارث کی اپنی بیوی (ر) کے کردار پر شک تھا جس کی بنا ء پر گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا۔گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان اسی بات پر تلخ کلامی ہو ئی تو وارث نے نے طیش میں آ کر اپنی بیوی (ر)کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس وزیرآباد موقع پر پہنچ گئی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کر لیااورمقتولہ (ر) کی نعش کو جھاڑیوں سے برآمد کرکے تحویل میں لے لیااور پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد پہنچادیا۔