ٹوبہ، ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسر اشدید زخمی

ٹوبہ، ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسر اشدید زخمی

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالرنے موٹر سائیکل سوار 2افراد کو بری طرح کچل دیا، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 463ج ب کے رہائشی بہادر علی کا جواں سالہ بیٹا محمد علی اپنے ساتھی 20سالہ مناظریعقوب سکنہ چک نمبر 440ج ب کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری ٹی ایس ایچ 2192پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پرواقع نواحی چک نمبر 389ج ب کے قریب سامنے سے آنے والے پرانے ٹائروں سے لوڈ تیز رفتار ٹرالر نمبری جے ٹی 4455نے انہیں بری طرح کچل دیا،حادثہ کے بعد ٹرالرڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے شدید زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں محمد علی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تھانہ صدرپولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -