مہمند،کورونا سے جاں بحق ریٹائرڈ استاد کے گھر کے 3 افراد کورونا میں مبتلا
مہمند(نمائندہ پاکستان) بھائی کور مچنی میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ٹیچر کے خاندان کے تین افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے۔ مقامی آبادی نے متاثرہ افراد کو کورنٹائن کرنے اور مزید افراد کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔ تقریبا ایک ہفتہ قبل لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ بھائی کور مچنی میں ریٹائرڈ ٹیچر قیوم کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا جسکے بعد محکمہ صحت غلنئی نے ان کے گھر والوں کیلئے مزید ٹیسٹ کرانے کیلئے ٹیم بجھوا دیا اور نمونے لے کر ان کے خاندان کے تین افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے مگر ابھی تک متاثرہ افراد کو کورنٹائن نہیں کردیاگیا ہیں جسکی وجہ سے وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہیں مقامی آبادی نے محکمہ صحت اور ڈی سی مہمند سے قریبی آبادی کے مزید ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔