ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر کا لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سنٹر کا دورہ
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر کا تحصیل نوشہرہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سنٹر کا دورہ کیاتفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر نے سروس ڈیلیوری سنٹر نوشہرہ کا اچانک دورہ کیاانچارج لینڈ کمپیوٹرائزیشن نے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ کے بارے میں ان کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے خود سسٹم کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈر چیک کیا اس دوران ریونیوں سٹاف اور دیگر کمپیوٹرئزیشن سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ کمپیوٹرازئش آف لینڈ ریکارڈ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا کہ اس سسٹم میں عوام کوایک ہی چھت کے نیچے آراضی ریکارڈ سے متعلق تمام سہولیات مہیا ہو گی جن میں نقول کی فراہمی، فرد کا اجراء اور کمپیوٹرائزڈ انتقال سمیت دیگرسہولیات شامل ہیں مزید انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجموعی طور پر 37 موضع جات کا لینڈ ریکارڈ مکمل ہو چکا ہیں اور جو موضع جات باقی ہیں انکو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ضلع نوشہرہ کے عوام کو انکے ثمرات مل سکے۔