کرک،خود ساختہ میلوں کے انعقاد پر پابندی عائد

کرک،خود ساختہ میلوں کے انعقاد پر پابندی عائد

  

کرک (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ وار میلہ مویشاں میں پچاس سال سے زائد عمراورماسک کے بغیرافراد کے داخلے،خود ساختہ میلوں کے انعقاد پر پابندی عائدکردی،تمام ٹی ایم اوز کو روزانہ کی بنیاد پر میلوں کی صفائی، جراثیم کش سپرے اور ہاتھوں کی صفائی کیلئے پانی اورصابن کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈ تینوں تحصیلوں کے انتظامی افسران،ٹی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں ٹی ایم او ز نے عیدلاضحی کے لئے ہفتہ وار میلہ مویشاں کے علاوہ بعض افراد کیجانب سے مقامی سطح پر میلوں کے انعقاد کی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایسے تمام میلوں کے انعقاد،پچاس سال سے زائد افراد اور بغیر ماسک کے میلے میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام ٹی ایم اوز کو روزانہ کی بنیاد پرمیلہ مویشاں میں صفائی،جراثیم کش سپرے،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اورہاتھوں کی صفائی کیلئے پانی،صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -