پارلیمنٹ کے بے توقیر کرنیوالوں کے ہوش حوا س اپنی جگہ نہیں

پارلیمنٹ کے بے توقیر کرنیوالوں کے ہوش حوا س اپنی جگہ نہیں

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کوبے توقیرکرنیوالے منافق اعظم اوراسکے وزراء کی ذہنی کیفیت اورہوش وحواس اپنی جگہ نہیں موجودہ وزیراعظم کی کہانی جلداختتام پذیر ہونے والی ہے جس کاانجام پوری دنیادیکھے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرروبینہ خالد نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں یہ تو چلے جائینگے لیکن حکومت کی حالت کاذمہ دارکون ہوگا معیشت کابیڑاغرق کرنے اورمہنگائی وبیروزگاری میں اضافے کیلئے کس کو قصوروارٹھہرایاجائے گا؟موجودہ حکمران مزید کچھ مہینے ملک پرحکمرانی کرتے رہیں تو بچاکچاپاکستان بھی انکے ہاتھوں بربادہوجائے گا روبینہ خالد نے کہاکہ ان کے انتخابی جلسوں پرپیسے لگانے والے سیٹھوں کی وصولی کا ٹائم آن پہنچاہے اوریہ پیسے حکمران ملکی اداروں،اثاثوں اور عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم اور انکے خوشامدیوں نے اپنے عمل اور زبان سے سیاست کوگالی بنادیاہے کوئی بھی ذی شعور انسان انکے ساتھ بیٹھناگنوارانہیں سمجھتا پی پی کے سینئررہنما اور کہنہ مشق سیاستدان نویدقمر کوایوان میں اس حد تک مجبورکیاکہ انکاصبرتمام ہوگیا اب لوگوں کی برداشت بھی ختم ہوچکی ہے حکمران عوام کے بیچ آئیں توانہیں اپناحشر نظرآجائیگاانہوں نے مرادسعید کی جانب سے مناظرے کاچیلنج پرکہاکہ مناظرکیلئے کوروناوبامیں خیبرپختونخوااورسندھ حکومتوں کی کارکردگی ہی کافی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -