جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا،عبدالعلیم خان

جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا،عبدالعلیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے قیام کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے نئے سیکرٹریٹ کی تشکیل پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی اس وعدے کی تکمیل میں اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ سیکرٹریٹ کی تشکیل خوش آئند امر ہے جسے آنے والے وقت میں مزید اختیارات دیں گے۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ کے ماضی کے ادوار حکومت میں جنوبی پنجاب بری طرح نظر انداز ہوا لیکن موجودہ حکومت نمائشی نہیں حقیقی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے وزیر اعظم عمران خان بر وقت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ فیصلہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہوگا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

عبدالعلیم خان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -