تہکال واقعہ،جوڈیشل کمیٹی کیلئے رجسٹرار اور ترجمان نامزد

تہکال واقعہ،جوڈیشل کمیٹی کیلئے رجسٹرار اور ترجمان نامزد

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے سانحہ تہکال کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کے لئے رجسٹرار اورترجمان کی نامزدگی کردی ہے رجسٹرار پشاورہائی کورٹ خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج یاسرشبیرکوجوڈیشل کمیشن کارجسٹرارمقرر کردیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدحسن رضا کوکمیشن کاترجمان مقرر کردیاہے یہ کمیشن سانحہ تہکال میں ملوث اہلکاروں پرنہ صرف ذمہ داری عائد کرے گابلکہ واقعہ کی وجوہات کابھی کھوج لگائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -