تہکال واقعہ، صوبائی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا

  تہکال واقعہ، صوبائی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے مراسلہ ارسال کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تھانہ تہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد اور برہنہ کرنے ویڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے خیبر پختونخو حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے مراسلہ ارسال کردیا،پشاور ہائیکورٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں چیف جسٹس سے ایک رکنی کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کے جج کی نامزدگی کی استدعا کی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کا تعین کیا جائے گا جن کوقانون کے مطابق سزا دی جائیگی,تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی تاکہ سب لوگ حقائق سے باخبر ہوں۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کا تعین کیا جائے گا جن کوقانون کے مطابق سزا دی جائیگی,تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی,تاکہ سب لوگ حقائق سے باخبر ہوں,انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا اور وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر ایس ایچ او سمیت پولیس کے چاروں اہلکار معطل اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے,اسکے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا۔ واقعے پر احتجاج کرنے والے افراد سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کررہی ہے,اور متاثرہ شہری کو پورا پورا انصاف فراہم کیا جائیگا۔چند اہلکاروں کے غلط فعل پرساری پولیس کو برا کہنا,جائز نہیں,پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اسکے علاوہ کورونا کے خلاف بھی پولیس فورس فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ہسپتالوں میں استعداد کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہم صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد بڑھا رہے ہیں, انہوں نے کہا کہ 31 جولائی تک صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز میں مزید اضافہ کرتے ہوئے انہیں 1644 تک بڑھایا جائیگا جبکہ آئی سی یو بیڈز کی تعداد بھی 330تک بڑھائی جائیگی.اسکے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے تین طبی اداروں میں 40 آئی سی یو بیڈز، 310 ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز اور 100 آکسیجن آئسولیٹڈ بیڈز بھی فراہم کرے گی.اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں کورونا ٹسٹ کی استعداد بڑھانے میں بھی جولائی کے آخر تک کئی گنا اضافہ کیا جائیگا،یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد جولائی کے آخر تک 10ہزار ہو جائے گی,صوبے میں کورونا ٹسٹ کی استعداد بڑھانے میں بھی جولائی کے آخر تک کئی گناہ اضافہ کیا جائیگا۔ صوبے کی سرکاری لیبارٹریز میں ٹسنٹنگ استعداد یومیہ 7 ہزار تک پہنچ جائے گی جبکہ پرائیوٹ لیبارٹریز میں ٹسٹنگ استعداد 3 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ مختلف سرکاری لیبارٹریز میں استعداد بڑھانے کے حوالے سے اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی یومیہ استعداد 3100 تک بڑھائی جائیگی،سوات لیب 900، ایبٹ آباد لیب بھی 900، ایچ ایم سی لیب 190،کے ٹی ایچ لیب 150 جبکہ مردان لیب کی یومیہ استعداد 250 تک بڑھائی جائیگی۔اسی طرح صوابی لیب کی یومیہ تعداد 450، بنوں لیب بھی 450، کوہاٹ اور دیر لیب بھی 450 جبکہ ڈیر اسماعیل خان لیب کی یومیہ استعداد 650 تک بڑھا دی جائیگی۔ اسکے علاوہ پرائیویٹ لیبارٹریز کی یومیہ استعداد بھی 3 ہزار تک بڑھائی جائیگی۔ مشیر اطلاعات نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری خیبر پختونخوا کی حکومت انکے وفات پر دکھی ہے، منور حسن کے سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔ مشیراطلاعات نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل دعا کی ہے۔