پشار،قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،8 گرفتار

پشار،قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،8 گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران تھانہ گلبہار کی حدود شیخ آباد میں قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان شیخ آباد کے رہایشی مکان میں قمار بازی میں مصروف تھے جن کو خفیہ اطلاع پر ملنے والی کارروائی کے دوران دھر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف 8 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شیخ آباد کے رہائشی علاقہ میں قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں سلیم ولد قیوم،محمد وقاص ولد محمد یونس،شاہجہان ولد سید جہان،سخی جان ولد ولی جان آصف ولد اصغر،سہیل ولد دوست محمد،زرمست ولد ممتاز اور احسان ولد سردار شامل ہیں جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -