صوابی، موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے مابین تصاد م کے نتیجے میں دو افراز خمی

  صوابی، موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے مابین تصاد م کے نتیجے میں دو افراز خمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی مردان روڈ پر موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے مابین تصاد م کے نتیجے میں دو افراز خمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دے دے کر بعد ازاں ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ صوابی مردان روڈ پر اعظم آباد کے مقام پر فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں امان خان سکنہ بونیر اور عبدالرحمن زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -