لاہور میں سوئی ناردرن ٹاسک فورس متحرک،گیس چوری پر ہوٹل سیل

      لاہور میں سوئی ناردرن ٹاسک فورس متحرک،گیس چوری پر ہوٹل سیل

  

ؒٓلاہور(خصوصی رپورٹ) سوئی ناردرن سپیشل ٹاسک فورس کی فارمانائٹ ہا ؤ سنگ سکیم میں کارروائی،کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جانے والا گھریلو کنکشن منقطع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کماہن روڈ پر واقع فارمانائٹ ہاؤسنگ سکیم میں سوئی ناردرن ٹاسک فورس کی ریڈ کے دوران ایک معروف ہوٹل،فارمانائٹ ہوٹل میں گھریلو کنکشن کے ذریعے گیس کے غیر قانونی استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گھریلو کنکشن کے ذریعے ہوٹل میں چار عدد 24نوزل برنر،ایک تندور،دوعدد 18نوزل برنر،دوعدد 12نوزل برنر،ایک اوون اور تین گھریلو چولہے استعمال کئے جا رہے تھے۔ مبینہ طور پرغیر قانونی طریقے سے استعمال کی جانے والی گیس استعمال کرنے پر صارف کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

گیس کارروائ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -